جہلم( چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ) سرزمین جہلم کے سپوت نے جام شہادت نوش کر کے ضلع جہلم کے عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔جہلم کے تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ تتروٹ کے رہائشی پاک فوج کے 40 سالہ حوالدار شرپسندوں کے ساتھ لڑتے ہوئے وزیر ستان میں جام شہادت نوش کر گئے۔ شہیدکی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گزشتہ روز ادا کر دی گئی، شہری، سماجی ، مذہبی ، کارروباری ، رفاعی ، فلاحی ، عسکری قیادت کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کیمطابق جہلم کے تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ تتروٹ کے رہائشی پاک فوج کے حوالدار راجہ خورشید احمد ولد نمبر دار راجہ محمد زراعت گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان میں شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ، شہید ہونے والا حوالدار راجہ خورشید احمد پچھلے 3ماہ سے وزیرستان میں وطن عزیز کے دفاع کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔شہید نے وارثا میں 5 سالہ بیٹا اور 2 سالہ بیٹی اور بیوہ کو چھوڑاہے شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاؤں تتروٹ میں ادا کر دی گئی۔